شرم آنی چاہیے تمہیں؟

حمزہ علی عباسی فائل فوٹو حمزہ علی عباسی

پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے گانوں کو بکواس قراردے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گانوں سے متعلق جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں،

وہیں کچھ ایسے بھی اداکار ہیں جو کہ ان گانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،

ایک ایسے ہی اداکار کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ ایک مقامی گانے کے معنی خیز الفاظ پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضا میر اور ہانیہ عامر ایک پروگرام میں مدعو تھے، کہ اسی دوران حمزہ علی عباسی کی جانب سے گانوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا۔

حمزہ علی عباسی کا گانوں سے متعلق تبصرے میں کہنا تھا کہ یہ کیا گانے کے بول ہیں؟

نیرے آ ظالیماں، وے میں مر گئی یاں، میں لٹ گئی یاں،

حمزہ علی عباسی اس قسم کے بول والے گانوں پر شدید نالاں دکھائی دیے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ شرم آنی چاہیے، ہمیں سچ مچ شرم آنی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store