حال ہی میں گلوکاری کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ کے لیے ایک اور خوشخبری

حال ہی میں گلوکاری کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ کے لیے ایک اور خوشخبری فائل فوٹو حال ہی میں گلوکاری کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ کے لیے ایک اور خوشخبری

حال ہی میں گلوکاری کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس میں بری ہوگئیں۔

محکمہ جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان پر کارروائی کی تھی۔

اب رابی پیرزادہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کا شکر وائلڈلائف کیس ہم جیت گئے‘۔

ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ’وائلڈ لائف کیس میں اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کرادیا، اور میں وائلڈ لائف کو ایک پیغام دوں گی کہ ہم کوئی فلمی ہیرونز نہیں ہیں جو آپس میں لڑ رہے ہیں، ہمیں مثبت سوچ پر آنا ہوگا‘۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ اگر کسی کو وائلڈ لائف کا شوق ہے تو وہ میرے پاس آئے میں بغیر کسی معاوضے کے اس کے ساتھ کام کروں گی۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر میں پرانی مغرور رابی ہوتی تو میں چار باتیں سنا دیتی لیکن میں اب میں معافی چاہتی ہوں جو کچھ میں نے پہلے کہا اور اب میں حکومت سے بھی درخواست کروں گی کہ ہم سب مل کر وائلڈ لائف لے لیےکام کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس پر محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔

سابق گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سانپ، مگر مچھ اور اژدھا کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر میں جاری جارحیت پر للکارا تھا۔

install suchtv android app on google app store