بھارتی اداکار و گلوکار گِپی گریوال کی انوکھی خواہش، مہوش حیات کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بھارت کے مقبول گلوکار گِپی گریوال کی مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش فائل فوٹو بھارت کے مقبول گلوکار گِپی گریوال کی مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

بھارت کے مقبول گلوکار گِپی گریوال کی مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر اداکارہ نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی گلوکار و اداکار روپندر سنگھ گِپی گریوال دو دن کے لیے پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے گوردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری دی تھی۔

گزشتہ روز گِپی گریوال سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ’اگر آپ کو کسی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ کون سی اداکارہ ہوگی جس کے ساتھ آپ کام کریں گے؟

اس سوال کے جواب میں بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’میں تمام پاکستانی فلمیں دیکھتا ہوں، پاکستانی فلمیں کافی اچھا بزنس بھی کر رہی ہیں، ایک پاکستانی فلم دیکھی میں پنجاب نہیں جاؤں گی، اس میں نے مہوش حیات کو دیکھا، ان کا کام بہت اچھا لگا‘۔

گِپی گریوال نے مزید کہا کہ اس لیے میں یہی چاہوں گا میں ان کے ساتھ کام کروں۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر بھارتی گلوکار کی خواہش پر جواب دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان آنے پر خوش آمدید، آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ، مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کے آپ پاکستانی فلموں اور یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے ہیں‘۔

 تاہم اداکارہ نے بھارتی گلوکار گِپی گریوال کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

install suchtv android app on google app store