مرحوم عامرلیاقت کی وراثت سے حصہ مانگنے والی سامنے آگئی

مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوی فائل فوٹو مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور و معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مرحوم شوہر کی وراثت سے حصہ لینے کیلئے متحرک ہو گئی ہیں لیکن چونکا دینے والی چیز ان کی جانب سے وکیل کو فیس کی مد میں دی جانے والی رقم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دانیہ شاہ کو ایک وکیل کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے ،

ویڈیو میں وکیل اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتاتا ہے کہ پوری دنیا مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتی ہے تو میں بتا دوں کہ میرا کام مجبوروں کی مدد کرنا ہے اور اس کے بدلے اللہ پاک میری مدد کرتا ہے اور پھر انکشاف کرتا ہے کہ دانیہ شاہ ان کے پاس آئی ہیں اور انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی وراثت سے حصہ لینے کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے اور اس کے بدلے میں نے ان سے دو کروڑ روپے فیس مانگی ہے جس کی انہوں نے حامی بھر لی ہے ،

اب میں دیکھتا ہوں کہ کون ان کا حصہ کھاتا ہے اور کیسے وہ ان کو ان کا حصہ نہیں دیتا ۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ مرحوم ممبر قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری بیوی تھیں، دونوں کی ازدواجی زندگی تنازعات کا شکار بنی رہی ،

دانیہ شاہ نے مبینہ طور پر عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک کیں، جس کے بعد عامر لیاقت کافی غمگین دیکھائی دیئے ،

پھر ایک موقع پر انہوں نے دانیہ کو معاف بھی کر دیا تھا لیکن پر اچانک سے تنہائی میں ان کی موت ہو گئی ۔ یہ بھی پڑھیں : حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل

install suchtv android app on google app store