آسکر ایوارڈ پر تحفظات کا اظہار,اداکارہ مہوش حیات میدان میں آگئیں

اداکارہ مہوش حیات نے آسکر ایوارڈ 2020ء کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ فائل فوٹو اداکارہ مہوش حیات نے آسکر ایوارڈ 2020ء کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے آسکر ایوارڈ 2020ء کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں سے ظاہر ہوا ہے کہ مغربی فلم انڈسٹری میں اب بھی باقی دنیا کی شمولیت کی ضرورت ہے جو ایک سنگین مسئلہ بھی ہے۔

 

 

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ اس مسٔلے کو حل کرنے میں وقت لگے گا، اگر کوئی اس مسٔلے کو نہیں دیکھتا تو ہمیں قدم بڑھانا ہوگا اور دنیا کے سامنے خود اپنی کہانیاں اور فلمیں پیش کرنا ہوں گی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل آسکر ایوارڈز کی نامزدگیاں سامنے آئیں تھیں، جن میں سے ہالی ووڈ کی فلم جوکر کو سب سے زیادہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

علاوہ ازیں بہترین فلموں میں فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جورجویبت، جوکر، لٹل ویمن، میرج اسٹوری، 1917، ونس اور پیراسائٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store