حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت سوشل میڈیا کے علاوہ سیاست میں بھی کھلبلی مچا رکھی ہے اور گزشتہ روز تو فواد چوہدری اور مبشر لقمان کے درمیان اس مبینہ معاملے پر لڑائی تک ہوگئی جس نے ہنگامہ برپا کر دیاہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما محسن لغاری کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب لاہور میں جاری تھی جس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی شریک تھی۔ فواد چوہدری تقریب کے دوران جہانگیر ترین کے ساتھ محو گفتگو تھے کہ وہاں پر صحافی مبشر لقمان بھی آن پہنچے جنہیں دیکھ کر فواد چوہدری کا ’پارہ ‘ ہائی ہوگیا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔
معاملہ تلخ کلامی سے آگے نکلا تو فواد چوہدری نے صحافی کے منہ پر تمانچہ دے مارا اور پھر دونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجود شخصیات نے دونوں کو چھڑوایا اور بچ بچاﺅ کروایا۔
اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث جاری ہے، حریم شاہ کے مطابق ان کا ٹویٹر پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے لیکن ان کے نام سے اس وقت ٹویٹر پر کئی اکاﺅنٹس ایکٹو ہیں۔
حریم شاہ نامی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے اس معاملے کو لے کر نہایت ہی دلچسپ ٹویٹ کی گئی ہے جس پر لوگوں کا رد عمل بھی سامنے آ رہاہے ۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ” کچھ سال بعد ایک جوڑا اپنے بچوں کو شادی کے قصے سناتے ہوئے بتا رہا ہوگا کہ ہماری شادی پر مبشر لقمان کو چماٹے بھی پڑے تھے ۔“