جسٹن بیبر کا تنازعات میں گھِرنا نئی بات نہیں، اس بار بھی ایک عجیب و غریب قسم کے تنازعہ کا شکار

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر فائل فوٹو کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا تنازعات میں گھِرنا نئی بات نہیں ہے مگر اس بار وہ ایک عجیب و غریب قسم کے تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں۔

25 سالہ گلوکار کو اس بار اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ رابرٹ باربیرا نامی ایک فوٹوگرافر نے بیبر کے ایک تصویر اپ لوڈ کرنے پر انہیں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں عدالت میں گھسیٹ لیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق بیبر نے ایک ایسی تصویر کو غیرقانونی طور پر عوام کے سامنے پیش کیا جس کے ملکیتی حقوق باربیرا کے پاس تھے۔یہ تصویر 13 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں بیبر اپنے دوست کے ساتھ گاڑی سے باہر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تصویر اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store