شان نے مودی کو للکارا، کشمیر کی آزادی کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار

 پاکستانی نامور اداکار شان فائل فوٹو پاکستانی نامور اداکار شان

 پاکستانی نامور اداکار شان نے کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں اعلان کیا کہ اگر مجھے جان کی قربانی دینی پڑی تو میں تیار ہوں۔ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سپر اسٹار شان نے بھی شرکت کی اور اپنی آواز بلند کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں اگر کشمیر میں نہیں تو کشمیر مجھ سے ہے کیونکہ میرا خود کا تعلق کشمیری خاندان سے ہے، جس دن فوج نعرے لگائے گی پوری قوم ساتھ ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم جان دینی والی قوم ہیں اور یہ کام ہمیں بخوبی آتا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی اداکار نے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور ’’ہم لے کر رہیں گے آزادی‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

شان نے اعلان کیا کہ اگر کشمیر کاز یا وطن کے لیے مجھے جان کی قربانی دینی پڑی تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔ بھارت یاد رکھے کہ ہم ریلیاں نکالنے والی نہیں بلکہ جان دینے والی قوم ہیں۔ جس دن ہمارے لہو کی ضرورت ہوگی ہم سب آگے ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store