ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ دار فانی سے رخصت کر گئیں

  • اپ ڈیٹ:
ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ ذہین طاہرہ دار فانی سے رخصت پاگئی فائل فوٹو ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ ذہین طاہرہ دار فانی سے رخصت پاگئی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، شدید علالت کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ذہین طاہرہ کی طبیعت رات کو انتہائی ناگزیر ہوئی جو سنبھل ہی نہ سکی اور انتقال کر گئیں۔

ذہین طاہرہ کا تعلق کراچی سے ہے اور اس نے کئی دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔

ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں اپنی جلوہ دیکھائی، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے 'خدا کی بستی' میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے، عروسہ، دستک، دیس پریس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

حکومت پاکستان نے ذہین طاہرہ کو شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں 'تمغہ امتیاز' سے بھی نوازا تھا۔

ذہین طاہرہ کے انتقال پر شوبز، سیاسی اور دیگر نامور شخصیات کی طرف سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔

اداکار قوی خان نے بھی ذہین طاہرہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کے تحت کام کیا۔

install suchtv android app on google app store