پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کنور ارسلان نے یاسر نواز کے ساتھ اختلافات کے بارے میں بات کی ہے۔
کنور ارسلان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے پوڈ کاسٹ میں یاسر نواز کے ساتھ اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے اور یاسر نواز نے مل کر ایک ریسٹورینٹ کھولا تھا جس کا نام ’فاریسٹ‘ تھا لیکن کاروبار کا یہ تجربہ کامیاب نہیں ہو سکا۔
اداکار نے بتایا کہ ریسٹورینٹ اس لیے بند ہو گیا کیونکہ میری اور یاسر نواز کی سوچ مختلف ہے۔
اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اختلافات سرمایہ کاری کے حوالے سے نہیں تھے بلکہ ریسٹورینٹ کو کس طرح چلانا ہے اس چیز پر ہمارے اختلافات تھے۔
کنور ارسلان نے بتایا کہ جب اختلافات بڑھے تو ہم نے اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، لیکن ہم ایک دوسرے سے لڑ جھگڑ کر الگ نہیں ہوئے تھے بلکہ ہم نے یہ کام بہت پیار محبت کے ساتھ کیا۔