معروف اداکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں فائل فوٹو اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں

پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے ’’بسم اللہ‘‘ تحریر کیا۔

تصاویر میں دونوں فنکاروں کو مسکراتے ہوئے اور خوشی کے رنگ میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصرے بھی سامنے آئے۔

نکاح کی تقریب میں سبینہ سید نے کریم رنگ کا خوبصورت، کڑھائی سے آراستہ عروسی لباس زیب تن کیا، جو سادگی اور نفاست کا حسین امتزاج تھا، جبکہ خاقان شاہنواز نے بھی اسی رنگت سے ہم آہنگ لباس کا انتخاب کر کے جوڑے کو مزید دلکش بنا دیا۔

اس خصوصی موقع پر دونوں کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی، جنہوں نے اس یادگار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں نے بھی جوڑے کو دل کھول کر مبارک باد دی۔

اس خوشگوار موقع کی جھلکیاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔

اداکارہ کنزا ہاشمی، صبور علی اور حرا خان سمیت کئی معروف شخصیات نے تبصروں کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store