ثنا یوسف قتل کیس، گواہان کے بیانات سے تحقیقات میں اہم موڑ

ٹک ٹاکر قتل کیس میں اہم پیش رفت فائل فوٹو ٹک ٹاکر قتل کیس میں اہم پیش رفت

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان نے بیانات ریکارڈ کرا دیئے۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو گاڑی فراہم کرنے والے شوروم کے مالک، ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے آج عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا۔ تاہم وکلاء صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ کیس میں اب تک مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں سمبل تھانے میں درج ہے۔ جبکہ پولیس نے ملزم عمر حیات کو تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store