معروف یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئیں، سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئی ہیں فائل فوٹو پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئی ہیں

معروف پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

سسٹرولوجی چینل کے ذریعے شہرت پانیوالی اقرا کنول اوران کے شوہراریب پرویز نے انسٹاگرام پر مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ ان کی دیرینہ دعا 10 ستمبر کو پوری ہوئی، جب ان کی ننھی شہزادی دنیا میں آئی۔

اس موقع پر جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں محبت بھری نگاہوں سے نومولود کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اسے اپنی دعاؤں کا حسین جواب قرار دیا۔

اقرا کنول نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج ہماری زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہماری بیٹی ہمیں مل گئی ہے۔

’جب ہم نے اُسے اپنی بانہوں میں لیا تو جو محبت محسوس ہوئی، اُسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘ اقرا کنول کی اس پوسٹ پر مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سب نے نومولود کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

اقرا کنول نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان کے شوہر اریب کی ہمیشہ خواہش تھی کہ پہلی اولاد بیٹی ہو۔ ’اللہ نے ہماری یہ دعا سب سے حسین انداز میں قبول کر لی، الحمدللہ۔‘

install suchtv android app on google app store