پتلودبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست ہیں ، رجب بٹ

پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیرحراست فائل فوٹو پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیرحراست

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دبئی ایئرپورٹ پر مشہور ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مشہور ٹک ٹاکر اور میرے دوست ’پتلو‘ کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ مختلف ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے شک پر حراست میں لیا۔ مسٹر پتلو دبئی کے راستے قطر جارہے تھے کہ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store