ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا انجام کیا ہونے جا رہا؟ ویڈیو لیک

مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کی ویڈیو لیک ہوگئی فائل فوٹو مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کی ویڈیو لیک ہوگئی

مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کی ویڈیو لیک ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوب چرچے ہورہے ہیں یہ ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جبکہ اس کی آخری قسط سنیما میں دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے جو 5 نومبر کو اسکرینز پر لگے گا۔

تاہم آخری قسط کی سنیما میں ریلیز سے قبل ہی اس کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے جس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس لیک ویڈیو میں مصطفیٰ کو بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اچانک زمین پر گِر پڑتا ہے جس سے یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ کردار آخری قسط میں مرجائے گا۔

سوشل میڈیا پر اس مقبول ڈرامے کے مداحوں کی جانب اسے اس لیک ویڈیو پر دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے، مداحوں کا کہناہے کہ وہ خوشی خوشی شرجینا اور مصطفی کو زندگی میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں اگر مصطفیٰ مرجائے گا تو ڈرامے کا اختتام اچھا نہیں ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store