اہلیہ سے علیحدگی سے متعلق سوال، معمر رانا کا حیران کن جواب

نامور پاکستانی اداکار معمر رانا فائل فوٹو نامور پاکستانی اداکار معمر رانا

نامور پاکستانی اداکار معمر رانا نے اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ ختم نہ ہو بلکہ صلح ہو جائے۔وہ اپنے خاندان سے اب بھی محبت کرتے ہیں۔

اداکار معمر رانا کامیڈین قیصر پیا کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی، اہل خانہ کی حمایت اور ماضی میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی،اہلیہ سے علیحدگی، طلاق سے متعلق سوالات پرمعمر رانا جذباتی ہوگئے۔

پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے معمر رانا سے پوچھا کہ کیا ان کی اہلیہ کی جانب سے طلاق یا خلع کا مطالبہ کیا گیا ہے؟ کیا بچوں نے بھی فون پر ان سے ایسی کوئی بات کی جس سے وہ پریشان ہوئے؟

 اس پر اداکار نے کہا کہ وہ ابھی بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ ان کی علیحدگی نہیں ہوئی۔

میزبان نے ان سے کہا کہ ان کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور اس رشتے کو ختم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

معمررانا نے اپنی زندگی کے مشکل وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد، بھائیوں اور بھابھیوں نے ان کا بہت ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ خدا کی قسم کھا کر یہ بات کہہ رہے ہیں کہ ان کے والد اور بھائیوں نے ان کی بھرپور مدد کی تاہم وہ خاندان کے دیگر افراد کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ وہ اپنی عزت اور رشتوں کا احترام کرتے ہیں۔

اداکار نے اس موقع پر اپنی اہلیہ اور بچوں کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ اپنے خاندان سے اب بھی محبت کرتے ہیں۔

گفتگو کے دوران معمر رانا نے ماضی میں اپنی ایک غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انسان سے غلطی ہوجاتی ہے اور ان سے بھی ایک وقت میں غلطی ہوئی تھی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ اپنے مفادات کے لیے ایسی باتیں لکھ دیتے ہیں جنہیں دوسرے لوگ سچ سمجھ لیتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کے بارے میں ہر شخص کو مکمل معلومات نہیں ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پرانی ویڈیوز کے پس منظر کو جانے بغیر ان کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔

پوڈ کاسٹ میں معمر رانا نے اپنی زندگی کے ایک مشکل مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مجموعی طور پر نو ماہ تک مختلف مقامات پر رہے جہاں انہیں لیکچرز میں شرکت اور سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ان کے لیے لوگوں کی موجودگی اور حوصلہ افزائی اہم تھی۔ ان کے مطابق مشکل وقت میں کسی کا ساتھ کھڑا ہونا بھی بہت بڑی مدد ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ مدد صرف مالی صورت میں ہو۔

install suchtv android app on google app store