عاطف اسلم کی بیٹی کا مریم نواز سے موازنہ، بڑی خبر

عاطف اسلم اور مریم نواز فائل فوٹو عاطف اسلم اور مریم نواز

سوشل میڈیا پر معروف گلوکار عاطف اسلم کی ننھی سی پری حلیمہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔

اس موازنے کی وجہ حلیمہ کی نئی وائرل تصویو میں پہنے گئے مہنگے ترین کپڑے ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز شریف پاکستان کی واحد خاتون سیاستدان ہیں جنہیں دوسروں کے مقابلے میں ایک خاص اور منفرد شہرت حاصل ہے۔

مریم نواز شریف خوش مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ خوش لباس خاتون بھی ہیں۔

50 سال کی عمر میں بھی اُن پر پہنا ہوا جوڑا خوب جچتا ہے اور وائرل ہو جاتا ہے۔

پاکستان کی عام اور خاص خواتین سمیت سیاستدان بھی مریم نواز کے پہناوے کو سراہتی ہیں اور اُنہیں کاپی کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

گزشتہ روز معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی ننھی سی پری حلیمہ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

 حلیمہ کی ان تصویروں سے متعلق ایک سوشل میڈیا پیج کا دعویٰ ہے کہ عاطف اسلم کی بیٹی کی نے اس تصویر میں 50 ہزار کی ٹی شرٹ، 27 ہزار کا شارٹ اور 1 لاکھ 72 ہزار کا مشہور برانڈ کا جوتا پہنا ہوا ہے۔

مذکورہ پیج نے اپنی اس پوسٹ میں عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سمیت برانڈز کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’حلیمہ نے برانڈز کی گیم میں مریم نواز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘

 

install suchtv android app on google app store