سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار عجیب فیشن شو، لوگوں کے سوالات؟

سعودی عرب میں سوئم سوٹ فیشن شو فائل فوٹو سعودی عرب میں سوئم سوٹ فیشن شو

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئم سوٹ فیشن شو کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سعودی عرب بہت تیزی سے جدت کی جانب بڑھ رہا ہے، مملکت میں مختلف پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ خواتین کے سخت قوانین میں بھی نرمی کی جارہی ہے۔

اسی حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ جمعے کو تاریخ کا پہلا سوئم سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ کپڑوں کی نمائش کی گئی۔

یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ سوٹوں کی یہ کلیکشن مختلف رنگوں پر مشتمل تھی،

جس میں لال، نیلا اور ہرا سمیت دیگر شوخ اور خوبصورت رنگ شامل تھے،

ان سوٹوں کے ذریعے عرب کی تاریخ اور ثقافت کو دکھانے کی کوشش کی گئی۔

یہ شو افتتاحی ریڈ سی فیشن ویک کا حصہ تھا اور سعودی عرب کے مغربی ساحل کے قریب واقع سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں منعقد ہوا

جب کہ سعودی عرب رواں سال اکتوبر میں ریاض فیشن ویک کا اہتمام بھی کرنے جارہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store