سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنی ہم شکل بلاگر و سوشل میڈیا اسٹار کراسا انور شیخ سے ملاقات کی ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوگئیں۔
کراسا انور شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر ماہرہ خان سے کراچی ایئرپورٹ پر ملاقات کی تصویر شیئر کی، جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے ماہرہ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد انہیں دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے دونوں کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں۔
ماہرہ خان اور ان کی ہم شکل کو ایک ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کیے کہ واقعی دونوں کے چہرے ایک دوسرے سے بہت مل رہے ہیں۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو ایک دوسرے کی کاپی قرار دیا اور ساتھ ہی دونوں کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں۔
ماہرہ خان کی کراسا انور شیخ سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور انہیں متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل کراسا انور شیخ کا تعلق بھی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہے اور وہ بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے سمیت بیوٹی ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔
ابتدائی طور پر جون 2020 میں کراسا انور شیخ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ماہرہ خان کی جڑواں بہن قرار دیا تھا۔
کراسا انور شیخ کی شروعات تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد زیادہ تر صارفین دھوکا کھا گئے تھے اور انہیں اداکارہ ہی سمجھ بیٹھے تھے۔
ماہرہ خان کے علاوہ بھی دیگر شوبز شخصیات جن میں مہوش حیات، اقرا عزیز، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور دیگر شامل ہیں، ان کی ہم شکل خواتین اور افراد بھی سامنے آ چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں۔