ڈلیوری بوائے نے مجھے نظرانداز کیسے کیا، مشہوراداکارہ پھٹ پڑی

بھارتی اداکارہ شرمندہ فائل فوٹو بھارتی اداکارہ شرمندہ

اپنے پسندیدہ اداکاروں کی قریب سے ایک جھلک دیکھنے اور ان سے ملاقات کرنے کا خواب ہر کسی کے دل میں ہوتا ہے تاہم بھارت میں ایک ڈلیوری بوائے نے بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کو نظر انداز کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔

ممبئی میں بالی ووڈ اسٹار تاپسی پنو کے پاس سے گزرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی میں مست ڈلیوری بوائے توجہ، حیرت یا متاثر ہونے کا اظہار کیے بغیر آگے بڑھ جاتا ہے۔

فوڈ ڈلیوری بوائے کھانے کا پیکٹ پہنچانے کے لیے عمارت کے احاطے میں داخل ہوتا ہے،

گیٹ کے باہر کھڑے فوٹوگرافرز چیخ کر اسے آگے سے ہٹنے کو کہتے ہیں۔

تذبذب کا شکار ڈیلیوری بوائے چلانے کی آوازیں سن کر گیٹ پر کچھ دیر کے لیے رکتا ہے،

اسی دوران تاپسی پنو بلیک ڈریس اور سن گلاسز پہنے ہوئے عمارت سے باہر نکلتی ہیں اور ڈلیوری بوائے کے بالکل قریب سے گزرتی ہیں لیکن دونوں ہی ایک دوسرے پر نظر ڈالے بغیر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین مذکورہ فوڈ ڈلیوری بوائے کو اپنے کام سے کام رکھنے اور بالی ووڈ اسٹار کے سامنے نہ رکنے پر تعریف کا مستحق قرار دے رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store