فاطمہ بھٹو کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

فاطمہ بھٹو فائل فوٹو فاطمہ بھٹو

سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاطمہ بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرنے کے ساتھ ننھے مہمان کا نام بھی بتا دیا۔

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)

انہوں نے بیٹے کا نام ’میر مرتضیٰ بیرا رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی والدین نے سوشل میڈیا صارفین سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو اور امریکی شہری گراھم بیرا (جبران) کے نکاح کی مختصر تقریب گزشتہ برس 28 اپریل کو خاندانی گھر 70 کلفٹن میں ان کے دادا پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی لائبریری میں منعقد ہوئی تھی، جس میں عزیز اور اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی رھی۔

install suchtv android app on google app store