شوہر اداکار اسد صدیقی کو کیریئر کے 14 سال بعد ایوارڈ ملنے پر اداکارہ زارا نور عباس نے جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے شوہر کی تعریفیں کردیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے شوہر کو والد کے انتقال کے چار دن بعد ایک ایوارڈ شو میں ان کی محنت کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کے شوہر نے ایوارڈ کو اپنے والد کے نام کردیا۔
اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے شوہر نے انڈسٹری میں 14 سال تک سخت محنت کی، جس کے بعد انہیں ایوارڈ دیا گیا۔
زارا نور عباس نے بتایا کہ ان کے شوہر نے والد کے انتقال کے بعد مضبوط اور ثابت قدم رہتے ہوئے نہ صرف ایوارڈ شو میں شرکت کی بلکہ ایوارڈ کو مرحوم والد اور اہل خانہ کے نام بھی کیا۔
اسد صدیقی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی تقریر بھی کیا اور بتایا کہ ایوارڈ ملنے سے تین دن قبل ہی ان کے والد انتقال کر گئے اور یہ کہ والد کی وجہ سے ہی انہیں ایوارڈ ملا۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنی مختصر تقریر میں ایوارڈ اپنے والد، بہنوں، بھائی اور اہلیہ اداکارہ زارا نور عباس کے نام کیا۔
اسد صدیقی کو تمہارے حسن کے نام ڈرامے میں شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے نیشنل لیڈرز ایوارڈ دیا گیا، ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ زارا نور عباس کو بھی جھوم ڈرامے کی وجہ سے ایوارڈ دیا گیا۔
نیشنل لیڈرز ایوارڈ میں آمنہ الیاس، اقرار عزیز، یاسر حسین، نتاشا واصف، سونیا حسین، ژالے سرحدی، نادیہ حسین، شازیہ وجاہت، ان کے شوہر رئوف وجاہت، بیٹۓ عاشر وجاہت، اداکار بلال اشرف، اعجاز اسلم، مومل شیخ، علی رحمٰن خان، ندا یاسر، یاسر نواز، شائستہ واحدی، شمعون عباسی اور سعدیہ امام سمیت دیگر کو بھی ایوارڈز دیے گئے