اہم انکشاف، زارا اور اسد صدیقی کی شادی میں سجل علی سمیت چند قریبی دوستوں کا اہم کردار

اداکارہ زارا نورعباس فائل فوٹو اداکارہ زارا نورعباس

اداکارہ زارا نورعباس کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی کے بعد اپنی زیادہ پہچان بنائی، زارا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار اسد صدیقی کے ساتھ ان کی شادی لو میرج نہیں بلکہ یہ رشتہ کروانے کے لیے ساری کچھڑی ان کی دوست اداکارہ سجل علی اورخالہ بشریٰ انصاری نے پکائی۔

زارا کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پرپھر سے وائرل ہورہا ہے جس میں سابق ماڈل اور اداکارہ عفت عمرکے ویب شو میں شریک زارا نے پروفیشنل کے علاوہ نجی زندگی سے متعلق بات تفصیلی بات چیت کی۔

اسد صدیقی سے شادی کا احوال بتاتے ہوئےزارا نے کہا کہ گھر والے میرے لیے رشتے دیکھ رہے تھے تو میرے والد نے مجھے کہا کہ اگر آپ کو کوئی پسند ہے تو ہمیں ملوائیں۔ بشریِ خالہ نے مجھے 7 سال قبل ڈرامہ “تاکے کی آئے گی بارات” کی شوٹنگزکے دوران اسد سے ملوایا تھا، اوروہ 7 سال سے یہ کوشش کررہی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرا رشتہ طے کروانے میں سجل اور بشریٰ خالہ کا ہاتھ تھا۔ سجل، یاسر، عاصم اظہر ان سب نے سوچ رکھا تھا کہ ان دونوں کو ملوانا ہے ورنہ ہمارا پہلی نظر میں پیار والا کوئی رشتہ نہیں تھا۔

ہمارے دوستوں نے سوچ رکھا تھا کہ ان دونوں کو ملوانا ہے۔قریبی دوست اس معاملے میں دخل نہ دیتے تو ابھی ہماری شادی نہ ہوئی ہوتی۔ اسد سے پہلے کافی اچھے رشتے آرہے تھے لیکن میں منع کردیتی تھی۔

زاراکے مطابق میں اوراسد 7 سال بعد دوبارہ ملے تو 4 سے 5 ہفتے میں ہی رشتہ طے ہوا اور شادی پکی ہوگئی، اسد نے مجھ سے پوچھاتھا کہ کیا آپ میرے ساتھ ڈنر پرچلیں گی تو میں نے کہا کہ پہلے مجھے علم تو ہو کہ میرا آپ کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟ ۔

اس دوران ہماری فیملی کی تمام خواتین ملائیشیا میں ٹِرپ پر گئی ہوئی تھیں کہ وہاں مجھے اسد کی کال آئی اور انہوں نے کہا کہ میں 2 دن بعد اپنی فیملی کو لے کرتہمارے گھر لاہور آرہا ہوں کیونکہ2 دن بعد ہماری فلائٹ تھی۔

انہوں نے کہا پہلی ہی بارمیں اسد کے گھروالے مٹھائی کے ٹوکرے کے ساتھ آئے اور بشریِ خالہ نے ویڈیو کال پر کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے ، میں اس کے لیے زارا کا ہاتھ مانگتی ہوں۔

زارا نے مزید بتایا کہ میری والدہ نے شادی کے 18 سال بعد شوبزمیں کام کا آغازکیا اور اس کے لیے میرے والد نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔

اسد صدیقی اورزارا کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل اسد نے 2014 میں ماہم شادی کی تھی، دونوں مختلف مارننگ شوز میں بھی ایک ساتھ نظر آتے رہے لیکن پھر اچانک 2017 میں راہیں جدا کرلیں جبکہ زارا نورکی اپنے شوہر سے سال 2017 میں ہی علیحدگی ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی جون 2016 میں ہوئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store