معروف عالمی گلوگارہ غزہ میں مظالم پربول پڑیں

معروف برطانوی سنگرغزہ میں مظالم پربول پڑیں فائل فوٹو معروف برطانوی سنگرغزہ میں مظالم پربول پڑیں

 البانوی نژاد برطانوی سنگر دعا لیپا نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کیلئے عالمی طور پر بلند ہونے والی آوازیں ناکافی ہیں۔

معروف جریدے رولنگ اسٹون کو تازہ انٹرویو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسی طرح کی جنگ کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور ان کے والد لندن میں آباد ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھ سکتی ہیں کہ اپنے گھر کو چھوڑنا کتنا مشکل ہوتا ہے، کوئی بھی خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا ہے۔

غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعا لیپا کا کہنا تھا کہ بہت سے معصوم فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب اس انسانی بحران کو ختم ہونا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کی بہت کم تعداد اس انسانی بحران پر مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے بحران بڑھتا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store