فواد خان کو بالی ووڈ فلموں میں آفر کیسے ہوئی؟ اداکار نے بتادیا

فواد خان فائل فوٹو فواد خان

 پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے معروف اداکار فواد خان نے بالی ووڈ فلمیں آفر ہونے کی وجہ بتا دی۔

فواد خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بات کی۔

دوران پوڈ کاسٹ میزبان احمد علی بٹ نے فواد خان نے سوال کیا کہ “کیا پاکستانی اداکار اپنے بہترین کام کی وجہ سے بھارتی اداکاروں کے لیے خطرہ تھے؟”، اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ “یہ ایک مشکل سوال ہے، سیاست تو ہر انڈسٹری میں ہی ہوتی ہے لیکن مجھے بھارت سے بہت پیار ملا”۔

فواد خان نے کہا کہ “مجھے میرے ڈراما سیریل “ہمسفر” اور “زندگی گلزار ہے” کی وجہ سے بالی ووڈ فلم “خوبصورت” کی آفر ہوئی تھی اور اس فلم میں کام کرنے سے پہلے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا، میں فلم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا لیکن میں یہ موقع بھی گنوانا نہیں چاہتا تھا”۔

اداکار نے کہا کہ “میں جب بہلی بار بھارت کام کرنے گیا تھا تو میں نے اپنی ٹیم سے کہہ دیا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری تشہیر نہ کی جائے، میری کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ ہو کیونکہ لوگ کہتے ہیں جو زیادہ نظر آتا ہے وہ ہی بِکتا ہے جبکہ میرا ماننا یہ ہے کہ جو کم دِکھتا ہے اسی کی ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے”۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ “میرے نزدیک یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ اگر آپ کے سوشل میڈیا فالوورز زیادہ ہوں گے تب ہی لوگ آپ کو پسند کریں گے، مجھے لگتا ہے کہ کوئی بھی فنکار اپنے منفرد کام کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے”۔

فواد خان نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے حوالے سے کہا کہ “اس فلم کی ٹیم بہت اچھی تھی، کہانی بھی بہت زبردست تھی، میں یہ فلم دیکھ کر کبھی بور نہیں ہوتا جبکہ میں وہ انسان ہوں جو اپنے پراجیکٹس دیکھ کر بور ہوجاتا ہے لیکن یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے”

install suchtv android app on google app store