بولی وڈ اداکار رونت بوس رائے نے بیوی کا دل بہلانے اور انہیں خوش کرنے کے لیے ان سے 20 سال بعد دوبارہ جوان بچوں کے سامنے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اہلیہ نیلم سنگھ سے 2003 میں شادی کی تھی اور اب شادی کی بیسویں سالگرہ پر دونوں نے اپنا دل خوش کرنے کے لیے دوبارہ شادی کرلی۔
اداکار نے اہلیہ سے دوبارہ شادی کرنے اور شادی کی رسومات ادا کرنے کی ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس پر مداحوں اور اداکاروں نے انہیں اپنی ہی بیوی سے دوسری شادی رچانے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
اداکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو دوبارہ شریک حیات بنایا اور یہ کہ ان اہلیہ بھی اس عمل پر خوش ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار شادی کے وقت ان کے بچے نہیں تھے لیکن اب ان کے جوان بچوں نے ان کی دوبارہ شادی کی تو انہوں نے بھی ان کا مذاق اڑانا شروع کیا۔
رونت بوس رائے مطابق ان کی بیٹی کی عمر 18 جب کہ بیٹے کی عمر 16 برس ہے اور انہوں نے اپنے والدین کو دوسری بار شادی کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی محوس کی جب کہ اداکار کی والدہ بھی اپنی ہی بہو کو نئی دلہن کی صورت میں دوسری بار بہو دیکھ کر خوش ہوگئیں۔
رونت بوس رائے کی جانب سے اپنی ہی بیوی کے ساتھ دوسری شادی کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے جہاں انہیں مبارک باد پیش کی، وہیں انہوں نے مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ دل بہلانے کے لیے اچھا خیال ہے کہ اپنی ہی بیوی سے دوسری شادی رچائی جائے۔