پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حادثے سے بچ گئیں۔
اداکارہ عائزہ خان اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں کام کررہی ہیں، ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران عائزہ آگ کا ایک سین کررہی تھیں کہ اداکارہ حادثے سے بال بال بچ گئیں۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں، جب ڈائریکٹر 'ایکشن' کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور صرف اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں‘۔
انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین کو دیکھنے کو نہیں ملتیں لیکن اللہ ہماری حفاظت کر رہا ہے اور میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے ہر ایک دن میری حفاظت کی اور یقیناً آپ لوگوں کی طرف سے ہماری کارکردگی پر ہمیں جو پذیرائی ملتی ہے وہ بھی بے مثال ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ سب کا شکریہ، آپ کی محبت اور سپورٹ ہی ہے جو ہمیں اپنے کیرئیر میں مزید آگے بڑھنے پر مجبور کرتی ہے اور جو ہم سے ممکن ہوتا ہے ہم وہ کرتے ہیں۔