ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کے افواہیں پھر گرم ہوگئیں اور اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا نے بچن ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے۔
بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں اور حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کیا ہے۔
انہی افواہوں کے دوران، حال ہی میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو اپنی فیملی کے ہمراہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا تھا۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو طویل عرصے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد دونوں کی طلاق کی افواہوں میں کمی آگئی تھی۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ ابھیشیک بچن بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ویٹرن اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ہیں۔