بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ سنایا ہے۔
امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک شو کے دوران بچپن کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو الہ آباد میں ہم گرمیوں میں کمروں سے باہر سوتے تھے کیونکہ بہت گرمی ہوا کرتی تھی اور میرا ہاتھ میرے بستر سے نیچے لٹکتا رہتا تھا، ایک دن اچانک ایک مینڈک میرے ہاتھ کے پاس آ گیا اور مینڈک نے سمجھا کہ یہ ہاتھ کوئی جانور ہے لہٰذا مینڈک نے میرے ہاتھ کو کھانے کے لیے زبان نکال لی، اسی وقت میں سمجھ گیا کہ مینڈک عموماً کوئی چیز کھانے کے لیے اپنی زبان نکالتا ہے۔
امیتابھ بچن کا بتانا تھا کہ اس دن کے بعد میں نے کبھی اپنا ہاتھ بستر سے باہر نہیں نکالا بلکہ ہمیشہ اپنی جیبوں میں ڈالے رکھے۔
شو کے دوران 80 سالہ امیتابھ بچن نے صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلدی میں دواؤں کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ہلدی کو پانی میں ملا کر اسے باقاعدگی سے پیتا ہے تو اس کی صحت بہت اچھی ہو جاتی ہے۔