پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی طویل عرصے سے ایک دوسرے سے قریبی دوستی ہے جس کی وجہ سے ماضی میں کئی بار یہ افواہیں پھیلی ہیں کہ یہ دونوں شادی کر رہے ہیں۔
گوہر رشید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف مضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے کبریٰ خان سے اپنی قریبی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے، یہ بات میں اپنے پچھلے انٹرویوز میں بھی کہہ چکا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ تمام مداح ہمیں ایک ساتھ رشتے میں جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم دونوں نے مختلف مواقع پر واضح کیا ہے کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کبریٰ میرے لیے میری فیملی ہے اور میں اس کے لیے گولی بھی کھا سکتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کے ہر اچھے رشتے کو شادی میں بدل دیا جائے، ہمارے درمیان بہترین دوستی ہے اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔
گوہر رشید نے کہا کہ فی الحال ہم نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلموں نے ذہنوں کو غلط طریقے سے متاثر کیا ہے، لڑکی اور لڑکا اچھے دوست بھی ہو سکتے ہیں۔
اداکار گوہر رشید نے اپنی مستقبل کی شریکِ حیات کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو مجھے سمجھ سکے، افہام و تفہیم سے کام لیتی ہو، پروفیشنل ہو اور خیال رکھنے والی بھی ہو