بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'آئیے اس دن مہربانی، ہمدردی اور پرہیزگاری جیسی خوبیاں کا جشن منائیں'۔
شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میری طرف سے سب کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔ اس دن ہر ایک شخص کو جس سے آپ ملتے ہیں، گلے لگائیں، عید مبارک۔
On this day let’s celebrate the virtues of being kind, compassionate and righteous. Wishing every one a happy Eid Milad-un-Nabi. Give a big hug to everyone you meet. Eid Mubarak.
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 28, 2023