بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے قطر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کی رہائی میں کردار ادا کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
ایک بیان میں شارخ خان کی مینیجر پوجا نے اداکار کی طرف سے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ قطر سے رہا ہونے والے بھارتی بحریہ کے سابق افسران کی رہائی میں شارخ خان کےکردار کے دعوے بے بنیاد ہیں، تمام بھارتیوں کی طرح شاہ رخ خان بھی ان لوگوں کے صحیح سلامت گھر آنے پر خوش ہیں۔