عالمی وبا کرونا کے بعد جدیدیت نے شاپنگ کو بھی جدید کردیا ہے، اور کبھی ایک لت سمجھی جانے والی آن لائن شاپنگ فی زمانہ وقت بچانے کیلئے ایک ضرورت سمجھی جاتی ہے۔
دو سال کے لاک ڈاؤن میں بہت سے چھوٹے کاروبار انٹرنیٹ پر دکھائی دیے جن میں سے بیشتروقتی فائدے کیلئے محض دھوکہ دہی کے تحت تھے۔ ایسے پیجزپر تشہیر کیلئے دکھایا کچھ اور صارف کو بھیجا کچھ جاتا ہے۔
ایسے ہی ایک دھوکے میں پاکستان کی شوبز شخصیات بھی آئیں، مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے حال ہی میں آن لائن شاپنگ سے متعلق اپنا ناکام تجربہ بتایا۔
مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے شو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک خوبصورت مغربی جوڑے کا اشتہار دیکھا تھا، جس کی قیمت 3000 روپے تھی۔
انہوں نے جب وہ جوڑا آن لائن منگوایا تواصول ہونے والے جوڑے کو آرڈر کرنے والے جوڑے سے بلکل مختلف پایا۔
دوسری جانب پاکستانی اداکارہ زہرے عامر نے اسی شو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لیے ایک پاکستانی برانڈ سے 25 ہزار روپے کے کپڑے آن لائن خریدے تھے۔
لیکن اداکارہ کو وہ کپڑے موصول ہوئے جن کی کوالٹی کافی خراب تھی۔