شوہر بلال شاہ کو کراچی میں اغوا کر لیا گیا: حریم شاہ کا دعویٰ

شوہر بلال شاہ کو کراچی میں اغوا کر لیا گیا: حریم شاہ کا دعویٰ فائل فوٹو شوہر بلال شاہ کو کراچی میں اغوا کر لیا گیا: حریم شاہ کا دعویٰ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں آئے تھے اور میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کے لیے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کروا دی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store