محبوب کی محبت میں لڑکی نے اپنے ہی دفتر کو چونا لگا دیا

محبوب کی محبت میں خاتون نے اپنے ہی دفتر کو چونا لگا دیا فائل فوٹو محبوب کی محبت میں خاتون نے اپنے ہی دفتر کو چونا لگا دیا

محبت کو انسان کو اندھا کردیتی ہے چین میں پیش آنے والے انوکھے واقعے نے یہ بات سچ کردکھائی جہاں لڑکی نے اپنے محبوب پر کالا جادو کروانے کے لیے دفتر سے کروڑوں روپے چرالیے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا لیکن اب میڈیا کی سرخیوں کی زینت بن رہا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ لڑکی نے سب سے پہلے مارچ 2018 میں کمپنی کے اکاؤنٹ سے رقم غلط طریقے سے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا شروع کی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک کمپنی میں کام کرنے والی خاتون اکاؤنٹنٹ نے اپنے محبوب سے تعلق مضبوط کرنے اوردونوں کے رشتے میں آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے کالا جادو کروانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اس نے اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 77 ہزار ڈالرز( 19 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم چوری کی۔

تاہم گزشتہ سال اگست میں کمپنی کے اکاؤنٹ میں غیر معمولی طور پر رقم کم ہوئی تو لڑکی کا بھانڈا پھوٹا۔

install suchtv android app on google app store