صنم سعید سے کب محبت ہوئی؟ محب مرزا نے بتا دیا

صنم سعید اور محب مرزا فائل فوٹو صنم سعید اور محب مرزا

معروف پاکستانی اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے رواں سال اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

محب مرزا نے ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ سے طلاق کے بعد ساتھی اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کی ہے۔ اس جوڑی نے پہلے کچھ عرصے تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا مگر پھر رواں سال اپنی شادی کی تصدیق کر دی تھی۔

حال ہی میں محب مرزا کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے محب مرزا سے سوال پوچھ لیا کہ ’آپ کی صنم سعید سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟‘

محب مرزا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سوال کو تھوڑا اور دلچسپ بنا دیتا ہوں اور یہ بتا دیتا ہوں کہ مجھے صنم سعید سے محبت کب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ میں اور صنم سعید ڈرامہ سیریل ’دیدن‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے تو اسی دوران میرے دل میں صنم کے لیے محبت بھرے جذبات اُبھرے۔

محب مرزا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دراصل لڑکی اونچے قد والی تھی بالکل سامنے نظر آ رہی تھی اسے دیکھنے کے لیے جھکنا نہیں پڑا تو محبت ہو گئی۔

install suchtv android app on google app store