سجل علی اور احد رضا میر ’علیحدگی‘ کی خبروں کے طویل عرصے بعد ایک شادی کی تقریب میں نظر آئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی اور نوجوان اداکار احد رضا میر کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، شادی کے دو بعد ہی سوشل میڈیا پر ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔
طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگی تھیں جب سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی کی تقریب میں احد رضا میر اور ان کے اہل خانہ موجود نہیں تھے۔
تاہم سجل اور احد رضا کی جانب سے تاحال طلاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
’علیحدگی کی افواہوں‘ کے بعد دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ کسی تقریب میں نہیں دیکھا گیا۔
البتہ گزشتہ روز سجل علی اور احد رضا نے عالمی شہرت یافتہ سلیبریٹی منیجر حامد حسین کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں احد رضا میر کے والدین اور سجل علی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
تصاویر وائرل ہونے پردونوں اداکاروں کے مداحوں کو یقین ہوگیا کہ اب دونوں اداکار ایک ساتھ نہیں ہیں۔
تقریب میں نامور پروڈیوسر ندیم بیگ، اداکارہ عمار خان، علی انصاری، عائشہ عمر نے بھی شرکت کی۔