اداکارہ نیلم منیر نے شادی سے متعلق سوال کرنے پر صحافیوں کو کرارا جواب دے دیا۔
پاکستان شوبز کی 31 سالہ خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی پُرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافیوں کو اُن سے شادی کے حوالے سے سوال کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ سے صحافی نے سوال کیا کہ وہ شادی کب کرنے والی ہیں جس پر نیلم منیر نے جواب دیا کہ ’آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے مجھے کوئی ٹیشن نہیں ہے ابھی مجھے کام کرنا ہے نہ کرو ایسے سوالات ابھی۔‘
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ وہ اچانک ہی شادی کریں گی مگر بہت سادگی سے کریں گی۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر نیلم منیر کے ڈرامے دل موم کا دیا کے بعد سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی تاہم اداکارہ ہر مرتبہ ان خبروں کی تردید کرتی ہیں۔