مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے دو ہزار سے زیادہ قدیم حنوط شدہ بھیڑ کے سر دریافت کیے ہیں، بھیڑ کے یہ سر فرعون رامسیس دوم کے ایک معبد میں رکھے گئے تھے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات نے اس حوالے سے اتوار کو بتایا کہ نیویارک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے جنوبی مصر میں فرعونوں کے قدیم عبادتگاہوں اور قبروں کے حوالے سے مشہور سائٹ آبائیدوس میں کھدائی کے دوران یہ قدیم حنوط شدہ سر دریافت کیے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان میں بھیڑوں کے ساتھ کتوں، بکریوں، گائے، غزال (ہرنوں کی ایک قسم) اور نیولے کے سر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فرعون رامسیس دوم نے 1279 قبل مسیح سے 1213 قبل مسیح تک مصر پر حکمرانی کی تھی۔