معروف ہدایتکار، اداکار، ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

ضیاء محی الدین فائل فوٹو ضیاء محی الدین

معروف ہدایت کار، اداکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 90 برس کی عمر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے، وہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ضیا محی الدین 20 جون 1933 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

معروف ہدایت کار ضیا محی الدین نے 1949ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔

1956ء میں وہ وطن واپس لوٹے تو انہیں فلم ’لارنس آف عربیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے تھیٹر کے کئی ڈراموں اور ہالی وڈ کی کئی فلموں میں کردار ادا کیے تھے، انہوں نے 1962 میں مشہور فلم ’لارنس آف عریبیہ‘ میں لازوال کردار ادا کیا۔

1970ء میں انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ’ضیا محی الدین شو‘ کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی کی تھی۔

ضیا محی الدین نے پاکستان ٹیلی وژن سے جو پروگرام پیش کیے ان میں پائل، چچا چھکن اور جو جانے وہ جیتے کے نام سر فہرست ہیں ۔

وہ اردو ادب کے فن پارے اپنی خوب صورت آواز میں پیش کرنے میں بھی ماہر تھے، انہیں 2004ء میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا۔

محی الدین کو اپنی خدمات کی وجہ سے 2012 میں ہلال امتیاز ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

install suchtv android app on google app store