صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔
مرحوم گلوکار کے بیٹے کے مطابق بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے لوک گلوکار بشیر بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بشیر بلوچ نے اپنی محنت و لگن سے بلوچی گلوکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار بشیر بلوچ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مرحوم بشیر بلوچ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ہے۔