نوجوان نے خود کو گرفتار کروا کر لڑکی کوشادی کیلئے منا لیا

نوجوان نے خود کو گرفتار کروا کر لڑکی کوشادی کیلئے منا لیا فائل فوٹو نوجوان نے خود کو گرفتار کروا کر لڑکی کوشادی کیلئے منا لیا

امریکی نوجوان نے لڑکی کوپروپوز کرنے کے لیے لڑکی اور اس کے والدین کے سامنے خود کو گرفتار کروا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ پولیس کے مطابق انہیں وین مورس نامی شخص کی کال موصول ہوئی جس نے پولیس سے خود کو گرفتار کرنے کی درخواست کی، ابتداً محکمہ پولیس نے انکار کردیا۔

بعدازاں وین مورس کے اسرار پر محکمہ پولیس نے رضامندی ظاہر کی اور منصوبے کے مطابق وین مورس کو ایک ریستوران سے اس کی گرل فرینڈ اور اس کے والدین کے سامنے سے گرفتار کرکے لےگئی۔

پولیس گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اس نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے پروپوز کیا تو لڑکی نے رضامندی کا اظہار کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو کو 28 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس پروپوزل کے جواب میں انکار بھی ہوسکتا تھا۔

install suchtv android app on google app store