10 اگست سستی کا عالمی دن

 سستی کا عالمی دن فائل فوٹو سستی کا عالمی دن

کولمبیا کے شہر ایٹاگی میں ہر سال سستی کا  عالمی دن منایا جاتا ہے، شہری سڑکوں پر بستر اور تکیے لگا کر اس دن منفرد انداز میں پریڈ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی، اور سست مزاج لوگ یہ معلوم کر کے خوش ہوں گے کہ 10 اگست کو  سستی کا عللمی دن منایا منا یا جا تا ہے، اور یہ دن کولمبیا میں ہر سال منایا جاتا ہے۔


ہنستے گاتے، باجا بجاتے، بستر پر لیٹے لیٹے سڑکوں پر اپنی نوعیت کے عجیب و غریب پریڈ کے یہ مناظر کولمبیا کے آرام پسند افراد کے ہیں۔ کوئی اپنے گھر سے ڈبل بیڈ لے آیا، تو کوئی سنگل بیڈ پر سوتا نظر آیا، اس پریڈ کے ذریعے کچھ نہ کرنے کے فن کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

 

پریڈ میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ زندگی کا مقصد صرف کام کرنا ہی نہیں ہے بلکہ زندگی میں چند لمحات آرام کے بھی ہیں، واضح رہے کہ کولمبیا میں یہ دن 1985 سے منایا جا رہا ہے۔

 

دراصل ورلڈ لیزینس ڈے10 اگست کو منایا جاتا ہے، سستی کا یہ دن کولمبیا کے شہر ایٹاگی میں منعقد ہونے والے صنعت، تجارت اور ثقافت کے تہوار کا اختتامی دن ہے۔ کولمبیائی باشندوں نے گزشتہ روز یہ دن منایا اور بستروں پر مارچ کیا، منفرد بات یہ ہے کہ شہری اپنی سستی کو عوامی جلوس کی شکل میں مناتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store