مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے

مسعود خواجہ فائل فوٹو مسعود خواجہ

معروف مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق مسعود خواجہ ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج تھے، مسعود خواجہ کو گردوں کی بیماری لاحق تھی۔

اہل خانہ کے مطابق مسعودخواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے، ان کا گردوں کی بیماری کے باعث ڈائیلاسز چل رہا تھا۔

طویل فنی کیریئر میں مسعود خواجہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا، پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ گیسٹ ہاؤس ان کے مشہور ڈراموں میں شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store