پیرس شہر کی تاریخی جگہ کونکورڈ اسکوائر کے شاہی محل کی خوبصورت اور حیرت انگیز پینٹنگز، جن کو دیکھنے ہرسال سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
ان پینٹنگز کے لیے دیواروں کو خاص طور پر خم دار بنایا گیا تاکہ پینٹنگ کو مزید پر اثر بنایا جاسکے۔
ان فن پاروں کی خاص بات ان میں نظر آنے والے نیلے آسمان، سفید اور سرمئی بادلوں، پرندوں، درختوں اور مجوعی طور پر قدرت کا عکس ہے جو اپنے تمام رنگوں کے ساتھ پانی کے سطح پر نظر آتا ہے۔ ساتھ ہی اس سطح پر بطخیں اور دیگر پرندے اور ساتھ ہی پھول تیر رہے ہوتے ہیں۔
مارموٹن عجائب گھر میں کلاڈ کی جانب سے واٹر لِلی کی بنائی گئی عمومی سائز کی پینٹنگ بھی اپنے آپ میں قابلِ تعریف ہیں۔ تاہم اورنجیری میں نصب پینٹنگ بالکل منفرد ہیں کیونکہ یہاں موجود آٹھوں پینٹنگ تقریباً 7 فٹ اونچی اور 35 فٹ طویل ہیں۔ ان میں سے 4 پینٹنگز میں سورج طلوع ہونے کا منظر دکھایا گیا ہے اور یہ گیلری کے ایک حصے میں نصب ہیں۔
کلاڈ 1840ء میں پیرس میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنا کیریئر بھی یہیں شروع کیا۔ تاہم انہوں نے اپنی زندگی کے آخری 30 برس پیرس کے شمال میں نورمنڈی کے علاقے میں موجود گیورنی نامی گاؤں کے ایک گھر میں گزارے۔