عروج آفتاب نے پہلا گریمی ایوارڈز جیت لیا

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب فائل فوٹو پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا، انہیں ان کے گانے ‘محبت’ کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔

عروج آفتاب نے گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اور یہ ان کی کے کیریئر کی پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔ وہ بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہیں۔

ایوارڈ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ گانا ہے جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر اسٹیج پر کہا، ‘میں نے یہ ریکارڈ ہر اس چیز کے بارے میں بنایا جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔’

install suchtv android app on google app store