معروف اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے فائل فوٹو معروف اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز پشاور میں 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی، رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، انہوں نے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست بھی کی۔

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے، 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔ رشید ناز کا آبائی پیشہ تجارت تھا ، انہوں نے پشتو ، اردو اور ہندکو زبان میں کئی پراجیکٹس کیے، وہ منفی کرداروں کیلئے موزوں سمجھے جاتے تھے ، رشید ناز کا کیریئر 40 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔

انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ میں بھی کام کیا۔ رشید ناز نے شعیب منصور کے ہی معروف ویڈیو گانے ’عشق محبت اپنا پن‘ میں ایمان علی کے ساتھ اکبر بادشاہ کا کردار نبھایا۔

install suchtv android app on google app store