پپو سائیں کینسر سے لڑتے لڑتے بلآخر جان کی بازی ہار گئے

پپو سائیں فائل فوٹو پپو سائیں

جگر کے عارضے میں مبتلا ڈھول پلیئرپپوسائیں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ میں زیر علاج تھے گزشتہ روز ان کی حالت بگڑنے پر انھیں آکسیجن لگا دی گئی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کینسر کے باعث پپو سائیں کا جگر 85فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔

پپو سائیں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا اور ڈھول کی تھاپ سے پنجابی کلچر کی ترجمانی کی۔ان کی وجہ شہرت صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا۔ یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے تھے۔

پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا ۔ تقریباً تمام مسلم ممالک اور امریکہ میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے تھے۔

پپو سائیں کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوب ایشیائی موسیقی کا انعام دیا گیاتھا اور انہیں ایک موسیقی کے گروپ اوور لوڈ کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔

install suchtv android app on google app store