پاکستان کا سب سے بڑا برڈ ایویری

پاکستان کا سب سے بڑا برڈ ایویری فائل فاٹو پاکستان کا سب سے بڑا برڈ ایویری

اسلام آباد پاکستان کا دارلحکومت اور ملک کا نواں بڑا شہر ہے، پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا میں تیسرا بڑا چڑیا گھر بھی اسلام آباد میں ہی موجود ہے۔یہ چڑیا گھر تقریبا 3.8 ایکڑ زمین پر مشتمل لیک ویو پارک کے مرکزی حصہ میں واقع ہے۔

جس میں تقریبا 280 اقسام کے 4,000 سے زیادہ پرندے ہیں جو پارک میں آنے والوں کے لئے اہم کشش ہے۔

ہر سال 10 لاکھ سے زائد سیاح صرف اس چڑیا گھر کو دیکھنے کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ یہاں پر کبوتر، تیتر، مور،بطخیں، شتر مرغ، کرین، تاج کرین اور طوطے پائے جاتے ہیں۔

پرندوں کو ایک بڑے پنجرے میں رکھا جاتا ہے رہنے کی جگہ کے ساتھ تاکہ وہ اڑ سکیں اور آرام سے چل سکیں۔

اس پروجیکٹ کا آغاز سی ڈی اے نے کیا جو پانچ سال کی مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ ایویری کے آپریٹرز سی ڈی اے کو سال میں 2.5 ملین روپے کرایہ ادا کرتے ہیں۔ 

پارک کے اندر ایک تالاب بھی ہے، جہاں پرندے تیراکی کرتے ہیں،اسلام آباد برڈ  ایویری کا افتتاح  2013 میں ہوا۔

 

 

install suchtv android app on google app store