100 لفظی کہانی "بار زندگی"

  • اپ ڈیٹ:
  • زمرہ کالم / بلاگ
100 لفظی کہانی "بار زندگی" فائل فوٹو 100 لفظی کہانی "بار زندگی"

ارے سنیئے ہفتہ گزر گیا مگر چھوٹی کا بخار اترنے کو ہی نہیں آ رہا, اگر آج کچھ زیادہ مل جائے تو ڈاکٹر کے ہاں چلیں گے۔

دل چھوٹا نہ کر رب بڑا کریم ہے یہ کہتا ہاتھ میں بیلچا لیے وہ کام کو چلا گیا. دوپہر تک خالی ہاتھ وہ دیہاڑی لگنے کے انتظار میں بے چین تھا کہ مالک کھانا لے آیا اور کہا کہ آج مزدوروں کا دن ہے, کام کی چھٹی ہے تم بھی گھر جاؤ۔ 
بریانی دیکھ کر اسکا منہ پانی سے بھر گیا پھر بچی یاد آئی اور خالی جیب تو آنکھیں پانی ہو گئیں۔

install suchtv android app on google app store